وزارت خزانہ نے پنشنرز کے لیے نئے قواعد کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے تحت اب پنشن کی ادائیگی صرف ڈیجیٹل پنشن نظام کے ذریعے ہوگی۔
وزارت خزانہ کے مطابق پنشنرز کو ہر 6 ماہ بعد نادرا کے ذریعے اپنی ڈیجیٹل تصدیق کرانا ہوگی۔ تصدیق نادرا پاک آئی ڈی ایپ یا مجاز نادرا مراکز سے کرائی جاسکے گی۔
پنجاب کی طرح دوسرے صوبوں میں بھی کام ہونا چاہیے، محنت کریں گے تو کام نظر آئے گا: مریم نواز
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پنشن کی تصدیق کا پرانا کاغذی طریقہ مکمل طور پر ختم کردیا گیا ہے، جبکہ پنشن براہ راست پنشنر کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل ہوگی۔
نئے قواعد کے تحت پنشنرز کے لیے مارچ اور ستمبر میں مقررہ تصدیق کا پرانا شیڈول بھی ختم کردیا گیا ہے۔ اب ہر چھ ماہ بعد ڈیجیٹل تصدیق لازمی ہوگی۔
دستاویز کے مطابق بینک اب پنشنرز سے بائیومیٹرک تصدیق یا لائف سرٹیفکیٹ طلب نہیں کریں گے اور پنشن اکاؤنٹ کو ڈورمنٹ بھی نہیں کیا جائے گا۔
وزارت خزانہ کے مطابق اکاؤنٹ بند نہیں ہوگا اور تصدیق مکمل ہوتے ہی پنشن کی رقم منتقل کردی جائے گی، تاہم چھ ماہ تک تصدیق نہ ہونے کی صورت میں پنشن کی منتقلی روک دی جائے گی۔