نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور مصر کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
وفاقی حکومت کا 7 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ
دونوں ممالک نے علاقائی امور پر قریبی رابطے اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ پاکستان، مصر، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان علاقائی معاملات پر مشاورت کا سلسلہ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ فریقین نے ریجنل فور کے وزرائے خارجہ کے ذریعے مشاورت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔
اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی کے درمیان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آئندہ اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ملاقات بھی متوقع ہے۔