خیبرپختونخوا حکومت نے سابق فاٹا اور پاٹا میں قائم صنعتوں کو سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دے دیا۔
خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
وزیراعظم کی سعودیہ میں حوثیوں کے حملے کی مذمت، مملکت کی سلامتی کیلئے مستقل حمایت کا اعادہ
نوٹیفکیشن کے مطابق سیلز ٹیکس سے استثنیٰ حاصل کرنے کے لیے صنعتی یونٹ کا سابق فاٹا یا پاٹا میں قائم ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ صنعتی یونٹ کا ودہولڈنگ ایجنٹ کے طور پر رجسٹرڈ ہونا بھی ضروری ہوگا، جبکہ ورچوئل یا ریموٹ ذرائع سے فراہم کی جانے والی خدمات کو سیلز ٹیکس استثنیٰ میں شامل نہیں کیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مقررہ شرائط پوری نہ ہونے یا غلط معلومات فراہم کیے جانے کی صورت میں سیلز ٹیکس کا استثنیٰ واپس لیا جاسکے گا۔ سیلز ٹیکس استثنیٰ سے متعلق نوٹیفکیشن یکم اگست 2026 سے نافذ العمل ہوگا اور 30 جون 2028 تک مؤثر رہے گا۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ اس کے نفاذ سے قبل جمع کرائے گئے ٹیکس کی واپسی یا ایڈجسٹمنٹ کا دعویٰ نہیں کیا جاسکے گا۔