Gas Leakage Web ad 1

پاکستان کی سعودی عرب میں حوثی حملوں کی شدید مذمت

0

پاکستان دفتر خارجہ نے سعودی عرب کے شہروں ابہا، خمیس مشیط، جازان اور نجران میں حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملے سعودی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی اور خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ حملے یمن کے تنازع کے پرامن اور پائیدار حل کی کوششوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، سلامتی اور خوشحالی کی مکمل حمایت کرتا ہے اور سعودی قیادت، حکومت اور برادر عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
ترجمان دفتر خارجہ نے حملوں میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے عین مطابق پاکستان سعودی عرب کے اپنے علاقے کے دفاع، شہریوں اور مقیم افراد کے تحفظ اور قومی اثاثوں کو ہر خطرے سے محفوظ رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کے جائز حق کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

پاکستان نے خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے حصول کے لیے اپنی تمام تر کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.