وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاسکو اور یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کردی اور کہا ہے کہ تمام متعلقہ امور مکمل ذمہ داری کے ساتھ مقررہ وقت کے اندر انجام دیے جائیں۔
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کا حکومت سے اضافی چینی برآمد کا مطالبہ
اسلام آباد میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں پاسکو اور یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی بندش پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کے تصدیق شدہ ملازمین کو واجبات اور مالی پیکج کی ادائیگی کی جا رہی ہے، جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز کا بچا ہوا سامان واپس کرنے اور تلف کرنے کا عمل بھی جاری ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کی گاڑیوں اور آئی ٹی سامان کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز سے متعلق زیر سماعت مقدمات کو جلد نمٹانے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔ مختلف صوبوں میں موجود پاسکو کے ذخیرے منتقل کرنے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
وزیر خزانہ نے پاسکو کے معاملات میں صوبائی حکومتوں سے قریبی رابطہ رکھنے کی ہدایت بھی کردی۔