Gas Leakage Web ad 1

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کا حکومت سے اضافی چینی برآمد کا مطالبہ

0

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے اضافی چینی برآمد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعدد اجلاسوں میں تصدیق کے باوجود حکومت اضافی چینی کی برآمد میں تاخیر کر رہی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ترجمان کے مطابق شوگر ملز کو سرپلس اسٹاک رکھنے کے لیے اضافی اخراجات برداشت کرنا پڑ رہے ہیں، جبکہ گنے کی کٹائی اور نئے کرشنگ سیزن کے آغاز میں صرف 2 ماہ باقی رہ گئے ہیں۔ نئی فصل کے تخمینے کے مطابق 8 ملین میٹرک ٹن چینی کی پیداوار متوقع ہے۔
اسلام آباد، این سی سی آئی اے کا مبینہ کال سینٹر کے دفتر پر چھاپہ، عملہ آلات سمیت فرار
ترجمان کا کہنا ہے کہ 10 لاکھ میٹرک ٹن اضافی چینی کی موجودگی میں اسے اسٹور کرنا دشوار ہوجائے گا۔ شوگر ملز ایسوسی ایشن طویل عرصے سے میڈیا کے ذریعے ان مسائل کو اجاگر کر رہی ہے، تاہم وفاقی حکومت نے شوگر انڈسٹری کے مطالبات پر مثبت ردعمل ظاہر نہیں کیا۔

ترجمان کے مطابق صورتحال انتہائی نازک موڑ پر پہنچ چکی ہے اور گودام اضافی چینی سے بھرے پڑے ہیں۔ چینی کی برآمد سے 700 سے 800 ملین ڈالر کمائے جاسکتے ہیں، اس لیے حکومت فوری طور پر 10 لاکھ ٹن اضافی چینی کی برآمد کی اجازت دے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.