ہول سیل بجلی مارکیٹ میں لین دین کے لیے گرڈ اور ٹرانسمیشن سسٹم استعمال کرنے کے چارجز طے کرلیے گئے، جبکہ اوپن ایکسس صارفین اپنی مرضی کے پاور پلانٹ سے بجلی خرید سکیں گے۔ نیپرا نے اوپن ایکسس صارفین کے لیے یکساں یوز آف سسٹم چارجز مقرر کردیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بجلی کی ایک جگہ سے دوسری جگہ ترسیل کے عوض یوز آف سسٹم چارجز ادا کرنا ہوں گے، جبکہ مسابقتی وہیلنگ آکشن کے ذریعے بجلی لینے والے صارفین پر یکساں گرڈ چارجز لاگو ہوں گے۔
اداکارہ مومنہ اقبال نے ثاقب چدھڑ کے الزامات کو جھوٹ قرار دے دیا
مختلف صارف کیٹیگریز کے لیے ٹرانسمیشن، ڈسٹری بیوشن اور کراس سبسڈی چارجز مقرر کیے گئے ہیں۔ بجلی کی ایک جگہ سے دوسری جگہ ترسیل کے عوض یوز آف سسٹم چارجز ادا کرنا ہوں گے۔
بی تھری صارفین کے لیے مجموعی گرڈ چارج 6.23 روپے فی یونٹ، بی فور صارفین کے لیے مجموعی ویری ایبل گرڈ چارج 9.09 روپے فی یونٹ، سی تھری صارفین کے لیے مجموعی ویری ایبل گرڈ چارج 14.95 روپے فی یونٹ، سی ٹو اے صارفین کے لیے مجموعی ویری ایبل گرڈ چارج 19.62 روپے فی یونٹ، سی ٹو بی صارفین کے لیے مجموعی ویری ایبل گرڈ چارج 17.74 روپے فی یونٹ، اے ٹو سی صارفین کے لیے مجموعی ویری ایبل گرڈ چارج 19.14 روپے فی یونٹ، اے تھری صارفین کے لیے مجموعی ویری ایبل گرڈ چارج 19.10 روپے فی یونٹ جبکہ ڈی ٹو بی صارفین کے لیے مجموعی ویری ایبل گرڈ چارج 6.72 روپے فی یونٹ مقرر کیے گئے ہیں۔
نیپرا نے وفاقی حکومت کو فیصلے اور متعلقہ نوٹیفکیشن فوری جاری کرنے کی سفارش کردی ہے۔