نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن میں مبینہ غیر قانونی کال سینٹر پر چھاپہ مار کارروائی کی، تاہم عملہ تمام آلات سمیت عمارت خالی کرکے فرار ہو گیا اور عمارت خالی پائی گئی۔
مشرقی وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال، خام تیل کی قیمتیں ڈیڑھ ماہ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچیں
این سی سی آئی اے کی ٹیم نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر مبینہ غیر قانونی کال سینٹر پر چھاپہ مارا، تاہم کارروائی سے قبل ہی عملہ سسٹمز سمیت فرار ہوچکا تھا اور عمارت مکمل طور پر خالی پائی گئی۔
کارروائی کے دوران این سی سی آئی اے کی فرانزک ٹیم نے متصل عمارت میں واقع بلیو اسکائی فنانشل سروسز کے ڈیجیٹل آلات اور سسٹمز کا تفصیلی معائنہ کیا۔ فرانزک جانچ پڑتال کے بعد ٹیم کو بلیو اسکائی فنانشل سروسز کے خلاف کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمی کے شواہد نہیں ملے۔
این سی سی آئی اے نے بلیو اسکائی فنانشل سروسز کے آپریشنز کو مکمل طور پر قانونی قرار دیا ہے۔