مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں ڈیڑھ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
برطانوی خام تیل کی قیمت میں ایک اعشاریہ 37 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد برینٹ کروڈ 97 اعشاریہ 60 ڈالر فی بیرل کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
پیپلز پارٹی نئے صوبوں پر نہ اکیلے فیصلہ کرسکتی ہے نہ معاملے کو مسترد کر سکتی ہے: طلال چوہدری
دوسری جانب امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی ایک اعشاریہ 40 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد ڈبلیو ٹی آئی کروڈ 92 اعشاریہ 76 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا۔