روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ایران بھی مکہ دفاعی اتحاد کا حصہ بن سکتا ہے۔
سرگئی لاوروف نے کہا کہ اگر مصر اور الجزائر مکہ معاہدے میں شامل ہوتے ہیں تو یہ بھی ایک مثبت پیشرفت ہوگی اور روس کی جانب سے پیش کیے گئے تصور کو عملی جامہ پہنانے کے حوالے سے ایک بہت اچھا عملی قدم ثابت ہوگا۔
13 سالہ مارشل آرٹس اسٹار فاطمہ نسیم نے 10 عالمی ریکارڈ مکمل کر لیے
انہوں نے امکان ظاہر کیا کہ ایران بھی بالآخر مکہ دفاعی اتحاد کا حصہ بن جائے گا۔
واضح رہے کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ گزشتہ ماہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پایا تھا، جس کے تحت ایک ملک پر حملے کو تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔