صومالیہ کی نیشنل آئیڈینٹیفکیشن اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نیرا کے اعلیٰ سطحی وفد نے نادرا کا دورہ کیا۔ وفد کی قیادت نیرا کے ڈائریکٹر جنرل عبدی ولی علی عبداللہ نے کی۔ دورے کا مقصد نادرا اور نیرا کے درمیان 2018 سے جاری شراکت داری کو مزید مستحکم کرنا تھا۔
اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے تعاون سے ہونے والے دورے کے دوران صومالی وفد کو پاکستان کے شناختی نظام اور ڈیجیٹل عوامی بنیادی ڈھانچے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ چیئرمین نادرا نے وفد کا خیرمقدم کیا، جبکہ دونوں اداروں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ شناخت قومی انفراسٹرکچر کی بنیاد ہے اور مضبوط شناختی نظام شہری شمولیت، مالیاتی شمولیت اور عوامی اعتماد کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
ملاقات میں پاکستان اور صومالیہ کے شناختی و رجسٹریشن نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ اقدامات اور باہمی تعاون کے مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں اداروں نے قانونی شناخت اور شہری رجسٹریشن سے متعلق پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے مشترکہ عزم کا بھی اعادہ کیا۔
https://urdu.dailythedestination.com/wp-admin/media-upload.php?post_id=86231&type=image&TB_iframe=1