پاکستان نے نیپال میں تباہ کن سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ عوام کے لیے انسانی بنیادوں پر 100 ٹن امدادی سامان کی پہلی کھیپ کھٹمنڈو روانہ کر دی ہے۔
وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کے تعاون سے یہ امداد اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے خصوصی پرواز کے ذریعے بھیجی گئی۔
امدادی سامان کی روانگی کی تقریب میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، نیپال کے سفیر اور این ڈی ایم اے و وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
100 ٹن کی امدادی کھیپ میں خیمے، کمبل، چٹائیاں، حفظان صحت کی کٹس اور ضروری ادویات شامل ہیں۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں نیپالی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور متاثرین کی ہر ممکن امداد کے لیے تیار ہے۔