Gas Leakage Web ad 1

وزارت مذہبی امور حکام کا ایک ارب 30 کروڑ 20 لاکھ روپے بغیر حساب کے خرچ کیے جانے کا انکشاف

0

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں وزارت مذہبی امور کی جانب سے ایک ارب 30 کروڑ 20 لاکھ روپے بغیر حساب کتاب خرچ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

شاہدہ بیگم کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں وزارت مذہبی امور کے حکام نے معاملے پر بریفنگ دی۔
فیکٹ پر بات کریں، الزامات نہیں لگنے دوں گا، محسن نقوی کا تنقید کرنیوالوں کو جواب
آڈٹ حکام کے مطابق وزارت کے حکام نے 2012-13 میں ایک ارب 30 کروڑ 20 لاکھ روپے خرچ کردیے، تاہم اس رقم کی کیش بک ہی تیار نہیں کی گئی۔ آڈٹ حکام نے کہا کہ یہ کوئی چھوٹا معاملہ نہیں ہے، جبکہ وزارت مذہبی امور کے حکام کا کہنا ہے کہ اب اس کا ریکارڈ بنایا جائے گا۔ سیکریٹری مذہبی امور نے مؤقف اختیار کیا کہ اس معاملے میں کرپشن نہیں ہوئی، صرف کیش بک اپ ڈیٹ نہیں رکھی گئی۔

بلال مندوخیل نے کہا کہ وزارت مذہبی امور کے حکام کہتے ہیں کہ اس معاملے میں بدعنوانی کا شبہ نہ کیا جائے۔ آڈٹ حکام نے کہا کہ حیرت ہے کہ کیش بک 2013 میں اپ ڈیٹ ہونی چاہیے تھی، لیکن اب اسے اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے، اس معاملے میں ذمہ داروں کا تعین ہونا ضروری ہے۔

سیکریٹری مذہبی امور نے کہا کہ کیش بک اپ ڈیٹ نہ کرنے کے ذمہ داروں کا تعین ہوچکا تھا، تاہم ہمیشہ کی طرح ماضی کے حکام نے ذمہ داروں کے ساتھ نرمی کا مظاہرہ کیا۔ اب اس کے سوا کوئی حل نہیں کہ کیش بک کا ریکارڈ تیار کیا جائے۔

چیئرپرسن ذیلی کمیٹی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اس حوالے سے ایک ماہ کے اندر رپورٹ پیش کی جائے، جبکہ آڈٹ حکام معاملے کی تصدیق کرکے رپورٹ دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر معاملے میں ذمہ دار بچ جاتے ہیں، اس معاملے میں بھی ذمہ داروں کا تعین ضرور ہونا چاہیے، افسوس ہے کہ قوم کا پیسہ ضائع ہوتا جا رہا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.