Gas Leakage Web ad 1

فیکٹ پر بات کریں، الزامات نہیں لگنے دوں گا، محسن نقوی کا تنقید کرنیوالوں کو جواب

0

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ہارنے پر تنقید کرنا سب کا حق ہے، لیکن شکست کو اس طرح پیش کیا جاتا ہے جیسے پاکستان کرکٹ ختم ہوگئی ہو۔

Gas Leakage Web ad 2

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ جن کھلاڑیوں نے کچھ نہیں کیا، وہ باتیں کریں تو یہ غیرمناسب ہے، کوئی فیکٹ ہے تو ضرور بات کریں، لیکن الزامات نہیں لگنے دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ سلیکشن میں غلطی ہوجاتی ہے، آپ دیکھیں گے کہ آگے ہم کیا کرتے ہیں۔
انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف آخری ٹیسٹ کےلیے اسکواڈ کا اعلان
محسن نقوی نے کہا کہ وہ پرانے کھلاڑیوں سے مسلسل رائے لیتے رہتے ہیں، وسیم اکرم اور وقار یونس کچھ کہیں تو ان کی بات میں وزن ہوگا، قومی ٹیم کی کارکردگی میں بہتری کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئی کوچنگ ٹیم لانے کے بعد ون ڈے میں ہم 8ویں سے 5ویں نمبر پر آگئے ہیں، 6 ون ڈے سیریز میں سے 4 جیتے ہیں، ٹی ٹوئنٹی میں ہم 9ویں نمبر پر تھے اور اب 6ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی کے مطابق نئے کوچز آنے کے بعد کامیابی کی شرح 24 فیصد سے 73 فیصد پر چلی گئی، ٹیسٹ میچز میں ہماری کارکردگی بری ہے، ایسا نہیں ہوسکتا کہ 3 یا 6 ماہ میں ٹیم کو 9ویں نمبر سے پہلے نمبر پر لے جائیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مجھ پر تنقید کریں، لیکن کرکٹ کو ہدف نہ بنائیں، سیریز کا ایک ایک میچ ہمارے لیے اہم ہے۔ کوئی کارکردگی نہیں دکھا رہا تو اس کو تبدیل کرنا چاہیے، آنے والے دنوں میں کارکردگی میں بہتری لائیں گے، ہم اپنی حکمت عملی بنا رہے ہیں کہ دنیا کی بڑی ٹیموں کو کیسے ہرانا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.