انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
انگلینڈ نے برائیڈن کارس اور میتھیو فشر کو اسکواڈ سے ڈراپ کردیا جبکہ نوجوان انگلش کھلاڑی سونی بیکر کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے برطانوی بادشاہ چارلس کو خصوصی بیٹ کا تحفہ
15 رکنی اسکواڈ کی قیادت جو روٹ کریں گے، جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جوفرا آرچر، گس اٹکنسن، شعیب بشیر، ہیری بروک، جورڈن کاکس، بین ڈکٹ، ایمیلیو گے، ڈین لارنس، اولی پوپ، اولی رابنسن، سیم کک، جیمی سمتھ اور جوش ٹنگ شامل ہیں۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 9 ستمبر سے برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔
انگلینڈ کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، جبکہ پاکستان تیسرے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرکے سیریز کا اختتام فتح کے ساتھ کرنے کا خواہاں ہے۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم برمنگھم پہنچ گئی ہے۔ عبداللہ فضل، عرفات منہاس اور عمران رندھاوا نے اسکواڈ کو جوائن کرلیا، جبکہ قومی ٹیم 4 ستمبر کو ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں صبح ساڑھے 9 بجے ٹریننگ کرے گی۔