Gas Leakage Web ad 1

سانحہ پمز میں بچ جانیوالی واحد بچی اسپتال میں زیرِ علاج ، حالت تشویشناک

0

اسلام آباد: پمز اسپتال میں 14 بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعے میں بچ جانے والی واحد بچی ایزل تشویشناک حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے، والدین نے قوم سے بچی کی صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

بچی کی والدہ آصفہ بی بی نے بتایا کہ ایزل آئی سی یو میں زیر علاج ہے اور اسے دھویں سے متاثر ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بچی پری میچور پیدا ہوئی جس کی وجہ سے وہ پہلے ہی کمزور ہے۔ ایزل 6 ماہ 10 دن کی عمر میں 12 اگست کو پیدا ہوئی تھی اور وہ والدین کی پہلی اولاد ہے۔
کینیڈا: جھیل میں 2 فٹبال میدانوں کے برابر نمودار ہونے والا پراسرار جزیرہ غائب ہوگیا
بچی کے والد وقاص نے بتایا کہ ایزل کی طبیعت ایک دن بہتر ہوتی ہے تو دوسرے دن بگڑ جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچی کو خون بھی لگوایا جا رہا ہے لیکن اس کے باوجود اس کی حالت خراب ہو رہی ہے۔

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وہ گزشتہ شب وارڈ میں موجود تمام بچوں کو دیکھ کر آئے ہیں، زیر علاج بچے انتہائی نگہداشت کے محتاج ہیں۔

دوسری جانب غیر ملکی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے بچی کو بچانے والی نرس رضیہ نورین نے بتایا کہ انہوں نے دیگر بچوں کو بھی بچانے کی کوشش کی، تاہم شدید دھویں اور آگ کے باعث وہ نرسری میں دوبارہ داخل نہ ہوسکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دیگر بچوں کی موت نے انہیں شدید صدمے سے دوچار کیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.