اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے نئے صوبوں کے قیام سے متعلق جاری بحث میں اپنے مؤقف پر قائم رہنے کا پیغام دے دیا۔
لندن میں صدر آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اہم ملاقات کی، جس میں قومی اور موجودہ سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ وزیر داخلہ نے صدر مملکت کو اہم پیغام بھی پہنچایا۔
وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے نظام کی منظوری دیدی
ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے مختلف قومی معاملات، بالخصوص نئے صوبوں کے قیام سے متعلق جاری بحث میں اپنے مؤقف پر قائم رہنے کا پیغام دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت اور وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان ملاقات تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی، جس کے دوران آصف علی زرداری اور محسن نقوی نے ون آن ون ملاقات بھی کی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کے اہم قومی امور اور موجودہ سیاسی صورتحال سمیت دیگر معاملات پر بھی گفتگو ہوئی۔