Gas Leakage Web ad 1

مکہ دفاعی معاہدے کی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج استنبول میں ہوگا، فیلڈ مارشل عاصم منیر ترکیے پہنچ گئے

0

پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے مشترکہ دفاعی معاہدے کی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج استنبول میں ہوگا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر مکہ دفاعی معاہدے کی کمیٹی کے پہلے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
پاکستان کا تیل کا درآمدی بل جولائی میں ساڑے 3 کھرب روپے تک جا پہنچا
اجلاس میں ترکیہ اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ و دفاع اور چیفس آف جنرل اسٹاف بھی شریک ہوں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کی اسٹریٹجک شراکت داری مشترکہ خوش حالی اور سکیورٹی کی ضامن ہے۔ مکہ معاہدے نے دونوں ممالک کے اسٹریٹجک بھائی چارے کی تصدیق کی ہے، یہ معاہدہ پاکستان اور ترکیہ کو سعودی عرب کے ساتھ مضبوطی سے جوڑتا ہے اور مشترکہ تحفظ و دفاعی قوت کی راہ ہموار کرتا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے ایجنڈے میں ’بین الاقوامی سلامتی کے امور‘ سرفہرست ہوں گے۔ توقع ہے کہ بات چیت میں دفاعی صلاحیتوں میں اضافے، مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی اور دفاعی صنعت میں مشترکہ پیداوار و تیاری سمیت باہمی تعاون کو مزید گہرا کرنے کے امور زیرِ بحث آئیں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.