ملک بھر میں ریجنل انڈر 19 اکیڈمیز پروگرام کا آغاز آج سے ہوگا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق انڈر 19 اکیڈمیز 20 ریجنل ٹیموں کے لیے قائم کی گئی ہیں، جبکہ 16 ریجنز کی 20 ٹیمیں اپنے اپنے ریجنل ہیڈ کوارٹرز میں تربیت حاصل کریں گی۔ ہر ٹیم 25 انڈر 19 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔
بنوں میں قیامِ امن اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے امن کمیٹی اور محکمہ پولیس کے درمیان معاہدہ طے پا گیا
پی سی بی کا کہنا ہے کہ ریجنل انڈر 19 اکیڈمیز میں کھلاڑیوں کو آن فیلڈ اور آف فیلڈ پروفیشنل کرکٹ سے متعارف کرایا جائے گا، جبکہ انڈر 19 کھلاڑی وائٹ بال ون ڈے اور ریڈ بال تھری ڈے ٹورنامنٹس میں بھی شرکت کریں گے۔