Gas Leakage Web ad 1

پاکستان کرکٹ بورڈ کا امام الحق کی انجری کی اعلیٰ سطح تحقیقات کا فیصلہ

0

لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد ایک جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ اوپنر امام الحق کو لندن سے پہلی دستیاب فلائٹ کے ذریعے پاکستان واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ دوسری جانب ان کی پنڈلی کی انجری کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

30 سالہ امام الحق نے لارڈز ٹیسٹ کے پہلے روز پنڈلی میں تکلیف کی شکایت کی تھی، جس کے بعد انہوں نے پاکستان کی پہلی اننگز میں بیٹنگ کی، تاہم دوسری اننگز میں بھی بلے بازی نہیں کی۔
لارڈز میں شکست: ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا
امام الحق کی انجری کے حوالے سے میڈیا میں قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ انہیں کوئی انجری نہیں ہوئی اور انہوں نے غلط بیانی کی ہے۔

دوسری جانب بعض سابق کرکٹرز نے بھی امام الحق کی انجری کو جعلی قرار دیا ہے۔

اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے لارڈز ٹیسٹ کے دوران امام الحق کی پنڈلی کی تکلیف کا مکمل جائزہ لینے اور معاملے کی باقاعدہ تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ماضی میں بھی امام الحق کی انجری کے معاملات پر کرکٹ بورڈ کے متعدد افسران تحفظات کا اظہار کرتے رہے ہیں۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ اس بار کرکٹ بورڈ کی سطح پر ٹیسٹ اوپنر کے خلاف ہونے والی انکوائری کا کیا نتیجہ سامنے آتا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.