Gas Leakage Web ad 1

مصطفیٰ کمال استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوانے سے متعلق سوال پر برا مان گئے

0

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے سینئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر کے استعفے سے متعلق سوال کی تردید نہیں کی۔

Gas Leakage Web ad 2

حامد میر نے مصطفیٰ کمال سے سوال کیا کہ آپ نے وزیراعظم کو اپنے ہاتھ سے لکھا ہوا استعفیٰ بھجوایا، مگر وزیراعظم نے استعفیٰ قبول نہیں کیا، جس پر مصطفیٰ کمال نے حامد میر کے سوال کی تردید نہیں کی اور کہا کہ جب آپ کو معلوم ہے تو آپ مجھ سے کیوں پوچھ رہے ہیں؟
چینی روبوٹ نے محض 8.86 سیکنڈ میں 100 میٹر دوڑ کر یوسین بولٹ کا ریکارڈ توڑ دیا
حامد میر نے کہا کہ یعنی وزیراعظم سے پوچھنا چاہیے، جس پر مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ جہاں سے آپ کو معلوم ہوا ہے، وہیں سے پوچھ لیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا تھا کہ انہوں نے سانحہ پمز اسپتال پر خود کو احتساب کے لیے پیش کردیا ہے۔

وفاقی وزیر صحت نے استعفیٰ دینے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ احتساب کے لیے سب سے پہلے خود کو وزیراعظم کے سامنے پیش کیا ہے، وزیراعظم میرے باس ہیں، وہ جو بھی فیصلہ کریں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.