لاہور: پاکستان کی ویمن کرکٹر ایمن انور نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق فاسٹ بولر ایمن انور نے فوری طور پر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
امریکی فوج کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر تربیتی مشق کے دوران گر کر تباہ ہوگیا
ایمن انور نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 8 ون ڈے اور 37 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔
ریٹائرمنٹ کے بعد ایمن انور کرکٹ ریفری کے طور پر فرائض انجام دے رہی ہیں۔ انہوں نے کراچی میں جاری نیشنل ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ میں ویمن ریفری کی حیثیت سے ڈیبیو کیا۔ ایمن انور نے رواں سال جنوری میں انڈکشن کورس بھی کامیابی سے مکمل کیا تھا۔