Gas Leakage Web ad 1

پمز اسپتال واقعہ: وفاقی سیکرٹری صحت عہدے سے برطرف، وزیراعظم نے اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی بنادی

0

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پمز اسپتال میں آگ لگنے کے واقعے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری صحت اسلم غوری کو عہدے سے ہٹا دیا۔

Gas Leakage Web ad 2

پمز اسپتال میں نومولود بچوں کی ہلاکت کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا ہنگامی اجلاس جاری ہے، جس میں وزیراعظم نے متعلقہ افسران پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

اجلاس کے لیے تمام متعلقہ حکام اور اداروں کے سربراہان کو وزیراعظم ہاؤس طلب کیا گیا۔ وزیراعظم نے وفاقی سیکرٹری صحت اسلم غوری کو فوری طور پر معطل کرکے عہدے سے ہٹا دیا اور واقعے کی اعلیٰ سطح کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دے دی۔
عمران خان کی اسپتال منتقلی سے متعلق توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
سابق سیکرٹری داخلہ شاہد خان تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، جبکہ دیگر ارکان میں سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈاکٹر بیرسٹر نویل اعوان شامل ہیں۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے بھی واقعے کی انکوائری کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں 8 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ انکوائری کمیٹی آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کرے گی۔

انکوائری کمیٹی کی سربراہی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کریں گے، جبکہ کمیٹی میں کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کے ڈی جی اور ایس پی سٹی بھی شامل ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر آئی نائن اور ڈی جی سی ڈی اے بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

آئیسکو اور پمز اسپتال کے افسران کو بھی انکوائری کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے، جو تحقیقات مکمل کرنے کے بعد 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرے گی۔

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وہ پمز اسپتال کی انتظامیہ اور متعلقہ حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی کی لاپرواہی کے باعث یہ واقعہ پیش آیا ہے تو اسے نہیں چھوڑا جائے گا، جبکہ اگر واقعے میں ان کی اپنی غلطی ہوئی تو انہیں بھی نہیں چھوڑا جائے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.