Gas Leakage Web ad 1

میری اطلاع کے مطابق بانی کی ہسپتال منتقلی کا پلان آخری لمحےمیں تبدیل ہوا: بیرسٹر گوہر

0

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے ڈاہگل ناکہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی اطلاع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اسپتال منتقلی کا پلان آخری لمحے میں تبدیل کیا گیا۔ اگر ایسا نہ ہوتا تو معاملات کافی آگے بڑھ چکے ہوتے، ہماری کوششوں پر پانی پھیر دیا گیا، اگر بانی پی ٹی آئی کا شفا انٹرنیشنل اسپتال میں علاج ہوجاتا تو بہت اچھا ہوتا۔

Gas Leakage Web ad 2

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وہ مایوس نہیں ہیں اور دوبارہ کوشش کریں گے، رابطے ختم نہیں کیے جاتے۔ اب تک جتنی بھی بات چیت ہوئی تھی وہ صرف بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے تھی۔ کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی نے اعلامیے کے ذریعے واضح کردیا تھا کہ کوئی شفا اسپتال نہ جائے، تاہم بانی پی ٹی آئی کو شفا اسپتال کے بجائے پمز لے جایا گیا اور وہاں بھی وہ علاج نہیں کیا گیا جو ضروری تھا۔ سپریم کورٹ کے حکم پر آج بھی عمل ہوسکتا ہے، اگر اسے سننے والے سن رہے ہیں۔
امریکا کا نیا اور انتہائی طویل فاصلے تک فضا سے فضا میں مار کرنیوالا میزائل AIM-424 Malice منظرِ عام پر آگیا
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں پٹیشن پر نمبر لگ گیا ہے اور جلد سماعت کی درخواست بھی کی گئی ہے۔ متحدہ اپوزیشن اب قومی اسمبلی اور سینیٹ میں مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرے گی، عوامی مسائل اجاگر کرے گی اور حکومت کا احتساب کرے گی۔ ہم نے سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی نہیں کی اور نہ ایسا کہا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی ایک بہن نے ضرور بات کی تھی جس میں بتایا گیا کہ انہیں پمز لے جایا گیا۔ ہماری توہین عدالت کی درخواست سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کے لیے ہے اور یہ سول توہین عدالت ہے۔ بانی پی ٹی آئی سے گزشتہ منگل کو ہونے والی ملاقات پر نورین نیازی خوش تھیں۔ ہمارے لیے بانی پی ٹی آئی کی صحت اور سیکیورٹی اہم ہے۔ اس وقت اپوزیشن جماعتوں کا متحد ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے، جبکہ عدلیہ، الیکشن کمیشن اور صوبائی معاملات میں اصلاحات کی بھی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقات سے متعلق زیر گردش سی سی ٹی وی جعلی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی صحت پر سیاست اور بیان بازی نہیں ہونی چاہیے، سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد ہونا چاہیے تھا۔ بانی پی ٹی آئی کا علاج ایک سیدھا معاملہ تھا، جس نے بھی اسے روکا اچھا نہیں کیا۔ جس نے بھی آخری لمحے میں بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کا پلان تبدیل کیا، اس نے غلط کیا۔ ہمارا رابطہ تھا اور رابطے ہوتے ہیں، اعظم نذیر تارڑ نے بھی کہا تھا کہ ہماری بات ہوئی تھی۔ بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے ہمیں بھی سیکیورٹی خدشات تھے، تاہم حکومت نے کبھی نہیں بتایا کہ شفا اسپتال منتقلی سے متعلق سیکیورٹی خدشات ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.