Gas Leakage Web ad 1

ملک میں پہلی بار اسٹریٹجک پیٹرولیم ذخائر کے قیام کیلئے فیزیبلٹی اسٹڈی کا آغاز کر دیا گیا

0

ملک میں پہلی بار اسٹریٹجک پیٹرولیم ذخائر کے قیام کے لیے فیزیبلٹی اسٹڈی کا آغاز کردیا گیا ہے، جس کا ٹینڈر ووڈ میک کینزی نے جیت لیا ہے۔ وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کے حالیہ بحران نے ملک کے توانائی تحفظ کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت کو اجاگر کیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

وفاقی وزیر پیٹرولیم کی زیر صدارت اسٹریٹجک پیٹرولیم ذخائر سے متعلق فیزیبلٹی اسٹڈی کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اعلامیے کے مطابق ووڈ میک کینزی کا انتخاب مسابقتی ٹینڈرنگ کے عمل کے ذریعے کیا گیا، جس کے لیے مجموعی طور پر چار بولیاں موصول ہوئی تھیں۔
امریکا کا نیا اور انتہائی طویل فاصلے تک فضا سے فضا میں مار کرنیوالا میزائل AIM-424 Malice منظرِ عام پر آگیا
فیزیبلٹی اسٹڈی کے دوران اسٹریٹجک اسٹوریج کے لیے موجودہ انفرااسٹرکچر، لاجسٹکس، فنانسنگ اور قانونی و ریگولیٹری امور کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ اسٹڈی کی پیش رفت کا باقاعدگی سے جائزہ لینے کے لیے ایک اسٹیئرنگ کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی۔

وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے کہا کہ حکومت توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور ملک کے توانائی تحفظ کو مضبوط بنانے کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ووڈ میک کینزی کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی ہدایت بھی کی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.