Gas Leakage Web ad 1

راولپنڈی: مقتولہ حنا جاوید کے گھریلو ملازم نے گلا گھونٹنے اور تشدد کرکے قتل کا اعتراف کرلیا

0

راولپنڈی میں گھر کے واش روم میں پھندا لگی لاش کے کیس میں گھر کے گرفتار ملازم نے پولیس تفتیش کے دوران قتل کا اعتراف کرلیا۔

Gas Leakage Web ad 2

تفتیشی ذرائع کے مطابق مقتولہ حنا جاوید کے گھریلو ملازم ذیشان نے حنا جاوید کا گلا گھونٹنے اور تشدد کرکے قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔
پاکستان کے احتشام ہمایوں نے آئی ٹی ایف جے 30 اکاؤڈا میں سلور میڈل جیت لیا
تفتیشی ذرائع کے مطابق ملزم نے پولیس کو بتایا کہ خاتون کا شوہر سے جھگڑا ہوا تو مرکزی ملزم فیصل اصغر نے اسے بلایا، حنا نے بھاگنے کی کوشش کی تو اس نے خاتون کے شوہر کے ساتھ مل کر حنا کو پکڑ لیا اور مزاحمت پر اس کا گلا دبا دیا۔

ملزم نے پولیس کو بتایا کہ پولیس کو خاتون کے سسر نے اطلاع دی تھی کہ گھر میں چور گھس آئے ہیں، پولیس پہنچی تو واش روم میں حنا جاوید کی لاش شاور سے بندھی ہوئی ملی تھی۔

دوسری جانب مقتولہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی آگئی ہے، جس کے مطابق حنا جاوید کی گردن کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی، جبکہ مقتولہ کی پسلیوں اور کولہے کی ہڈی پر بھی زخم کے نشانات موجود تھے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.