Gas Leakage Web ad 1

اب 20 نہیں 40 لاکھ لوگ لے کر اسلام آباد جائیں گے، سہیل آفریدی

0

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اعلان کیا ہے کہ 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کیا جائے گا اور اس بار 20 لاکھ کے بجائے 40 لاکھ لوگوں کے ساتھ جائیں گے۔

Gas Leakage Web ad 2

ہنگو میں ابوبکر صدیق چوک پر اسٹریٹ موومنٹ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان سے متعلق عدالتی فیصلے کو حکومت نے ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا۔ ایک بار پھر کچھ لوگوں نے ثابت کیا کہ وہ آئین و قانون سے بالاتر ہیں۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ ہمارے خلاف کوئی ادارہ حکم دیتا ہے تو ایک گھنٹے میں اس پر عمل ہو جاتا ہے، لیکن عمران خان کے حق میں عدالتوں کے احکامات کو خود کو طاقتور سمجھنے والوں نے نہیں مانا۔

انہوں نے کہا کہ اگر طاقتوروں کو سزا نہیں دی جا سکتی تو کمزور قیدیوں کو بھی رہا کر دیا جائے۔ ایک ملک میں کمزور کے لیے الگ اور طاقتور کے لیے الگ قانون نہیں چل سکتا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ عمران خان کی جدوجہد کا مقصد ہی کمزور اور طاقتور کے لیے ایک جیسا قانون ہے۔ سوچنا ہوگا ملک کو کس طرف لے جایا جا رہا ہے، کسان اور صنعتکار دونوں پریشان ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی خواتین پر ظلم کیا جا رہا ہے اور عمران خان کی بہنوں کی بے توقیری کی گئی۔ نوجوانوں کو ملک کا فیصلہ کرنا ہے، انہیں اپنے مستقبل کے لیے کھڑا ہونا ہوگا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.