Gas Leakage Web ad 1

وزیرِاعظم کی ہدایت پر وزیر ریلوے کا مزید دو ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان

0

وزیرِاعظم کی ہدایت پر وزیر ریلوے نے مزید دو ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ 15 ستمبر کو موہنجو دڑو ایکسپریس بحال کر دی جائے گی۔

Gas Leakage Web ad 2

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ سے راولپنڈی کے لیے بھی ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیالکوٹ سے راولپنڈی کے لیے ٹرین 15 اکتوبر کو چلائی جائے گی۔

وزیر ریلوے نے انتظامیہ کو دونوں ٹرینیں بحال کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

ایم ایل ون پر کام آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے جس کا آغاز جنوری میں طے کر لیا گیا ہے۔

وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ مرحلہ وار تمام بند ٹرینیں بحال کر دی جائیں گی۔ ایم ایل ون منصوبہ ریلوے کا نقشہ بدل دے گا۔ ایم ایل ون پر وزیرِاعظم شہباز شریف مسلسل اپ ڈیٹ لے رہے ہیں اور توقعات پر پورا اترا جائے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.