مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے لیے پارٹی امیدواروں کی نامزدگیوں کی منظوری دے دی۔
لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ نواز شریف نے پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں اپنے دستخطوں سے پارٹی ٹکٹ جاری کردیے ہیں۔
وسطی افریقی جمہوریہ میں سونےکی کان بیٹھنے سے 100 سے زائد افراد ہلاک
خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے مریم زمانی، مریم ادریس، سحرش قمر اور رفعت عابد امیدوار ہوں گی۔
اوورسیز پاکستانیوں کی نشست کے لیے عبدالرحمٰن جبکہ ٹیکنو کریٹ کی نشست کے لیے افتخار گیلانی کو پارٹی ٹکٹ دیا گیا ہے، جبکہ علما مشائخ کی نشست کے لیے پیر مظہر سعید امیدوار ہوں گے۔
نواز شریف کی منظوری کے بعد اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔