Gas Leakage Web ad 1

حکومت کا آئی ایم ایف کو منانے کیلئے کاشتکاروں پر انکم ٹیکس لگانے پر غور

0

اسلام آباد: حکومت آئی ایم ایف کو منانے کے لیے کاشتکاروں پر انکم ٹیکس عائد کرنے پر غور کر رہی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

تفصیلات کے مطابق حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مطالبات پورے کرنے اور زرعی انکم ٹیکس کی وصولی کے مقررہ اہداف حاصل کرنے کے لیے صوبوں کے اشتراک سے متبادل لائحہ عمل تیار کرنے کا عمل شروع کردیا ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت کیسے کم ہوئی؟
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کو منانے کے لیے کاشتکاروں پر انکم ٹیکس عائد کرنے کے امکان کا جائزہ لے رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت زرعی انکم ٹیکس کی وصولی اور ٹیکس گوشواروں کے مقررہ اہداف حاصل کرنے کے لیے صوبوں کو 30 ستمبر 2026 تک کی مہلت دے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.