Gas Leakage Web ad 1

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت کیسے کم ہوئی؟

0

حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات محدود رکھنے کے لیے اپریل میں اختیار کیا گیا فارمولا ایک بار پھر نافذ کردیا ہے، جس کے تحت ڈیزل کا کریک اسپریڈ 41.5 ڈالر فی بیرل مقرر کیا گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

عالمی مارکیٹ میں یہ مارجن تقریباً 68 ڈالر فی بیرل ہے۔ اس اقدام کے نتیجے میں ملک میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 32.63 روپے فی لیٹر کمی ہوئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 363.69 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
تیل کی قیمتیں میں نہیں بدلتا، عالمی مارکیٹ میں روز قیمتیں بدلتی ہیں: وزیرپیٹرولیم
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 2.97 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 337.51 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اتنی بڑی کمی ایران جنگ شروع ہونے کے بعد دوسری مرتبہ کی گئی ہے۔

اس مقصد کے لیے مقامی ریفائنریوں نے ایک بار پھر اپنے منافع کا ایک حصہ چھوڑنے پر رضامندی ظاہر کی ہے تاکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کا بوجھ براہِ راست صارفین پر منتقل نہ ہو۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.