وسطی افریقی جمہوریہ میں سونے کی کان بیٹھنے کے حادثے میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق وسطی افریقی جمہوریہ میں کیمرون کی سرحد کے قریب زیمبوئے گاؤں میں سونے کی ایک کان بیٹھ جانے سے 100 سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے۔
ایک ایسی عجیب عادت جو حقیقت میں آپ کے ذہین ہونے کا اشارہ دیتی ہے
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ کان بیٹھنے کی وجوہات اور اسے چلانے والے افراد کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ مزید لاپتا افراد کو تلاش اور بچانے کے لیے ریسکیو کارروائیاں بھی جاری ہیں۔ حکام نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
وسطی افریقی جمہوریہ کے پڑوسی ملک کیمرون نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔