Gas Leakage Web ad 1

سری لنکااور انگلینڈکرکٹ ٹیموں کا دورہ پاکستان، حکومت نے سکیورٹی کیلئےفوج اور رینجرز تعینات کردی

0

اسلام آباد: سری لنکا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے دورہ پاکستان کے موقع پر وفاقی حکومت نے سکیورٹی کے لیے فوج اور رینجرز تعینات کردی۔

Gas Leakage Web ad 2

وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد فوج اور رینجرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فوج اور رینجرز کی تعیناتی سکیورٹی اور پروٹیکشن ڈیوٹی کے لیے کی گئی ہے، جبکہ یہ تعیناتی محکمہ داخلہ پنجاب اور چیف کمشنر اسلام آباد کی درخواست پر کی گئی۔
روسی صدر پیوٹن نے امریکا سے کشیدگی کم کرنے کیلئے ایران کو معاونت کی پیشکش کر دی
نوٹیفکیشن کے مطابق فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت جبکہ رینجرز کی تعیناتی انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 9 اکتوبر، دوسرا 11 اکتوبر جبکہ تیسرا میچ 13 اکتوبر کو راولپنڈی میں ہوگا۔

پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان 7 میچز پر مشتمل ون ڈے ٹرائی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔ ٹرائی سیریز کے ابتدائی تین میچز راولپنڈی میں ہوں گے، جبکہ باقی لیگ میچز اور فائنل لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.