مسٹر بین کے نام سے مشہور عالمی شہرت یافتہ کامیڈین روون اٹکنسن 40 سال بعد ایک بار پھر اسٹیج پر جلوہ گر ہوں گے۔

کامیڈی کردار مسٹر بین کے حوالے سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار روون اٹکنسن 40 سال بعد اپنے پہلے ویسٹ اینڈ کامیڈی اسکیچ شو میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔
سری لنکااور انگلینڈکرکٹ ٹیموں کا دورہ پاکستان، حکومت نے سکیورٹی کیلئےفوج اور رینجرز تعینات کردی
یہ اسکیچ شو اگلے سال لندن کے گلین لین تھیٹر میں پیش کیا جائے گا، جہاں روون اٹکنسن ایک ایسے شو کے ساتھ اسٹیج پر آئیں گے جس میں نئے مواد کے ساتھ ان کے مشہور مزاحیہ خاکے اور معروف کردار بھی شامل ہوں گے۔
اداکار اس شو کے لیے ’بلیک ایڈر‘ کے شریک مصنفین رچرڈ کرٹس اور بین ایلٹن کے ساتھ دوبارہ کام کریں گے، جبکہ موسیقار ہاورڈ گوڈال بھی اس منصوبے کا حصہ ہوں گے۔
روون اٹکنسن اسٹیج شو میں صرف 30 پرفارمنسز پیش کریں گے، جبکہ یہ شو گلین لین تھیٹر میں 8 فروری سے 13 مارچ تک جاری رہے گا۔



