اسلام آباد: وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ مجھ پر تنقید کی جاتی ہے کہ روز قیمتیں تبدیل کرتا ہوں، تاہم عالمی مارکیٹ میں قیمتیں روزانہ تبدیل ہونے کی وجہ سے پاکستان میں بھی قیمتوں میں ردوبدل کرنا پڑتا ہے۔
جوان افراد میں تیزی سے عام ہونے والے کینسر کے پھیلاؤ کی اہم وجہ دریافت
اسلام آباد میں پاکستان انرجی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ 20 سال بعد سمندر میں تیل اور گیس کی تلاش پر کام شروع کیا گیا ہے، گیس کی قیمت میں اضافہ کیے بغیر اور پاور سیکٹر کی ڈیمانڈ کم ہونے کے باوجود گردشی قرض میں اضافہ نہیں ہوا۔
علی پرویز ملک نے کہا کہ مجھ پر تنقید کرنے والے کہتے ہیں کہ میں روز قیمتیں تبدیل کرتا ہوں، میں قیمتیں نہیں بدلتا، عالمی مارکیٹ میں ہر جمعے کو قیمتیں تبدیل نہیں ہوتیں، فیول کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر تبدیل ہوتی ہیں، میں صرف ان پر عملدرآمد کرتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی روشنی میں اقدامات کیے جا رہے ہیں، گزشتہ روز ڈیزل کی قیمتوں کی مد میں ریلیف دیا گیا ہے، ہماری کوششوں سے ریفائنری نے بات مان لی اور ڈیزل کی قیمت کم ہوگئی، ریفائنری اپ گریڈیشن کے لیے جلد معاہدہ ہوگا۔