Gas Leakage Web ad 1

ایک ایسی عجیب عادت جو حقیقت میں آپ کے ذہین ہونے کا اشارہ دیتی ہے

0

کچھ عادات ایسی ہوتی ہیں جنہیں لوگ حماقت یا ذہنی کمزوری کا نتیجہ سمجھتے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

درحقیقت بیشتر افراد ایسی عادات کو توجہ مرکوز نہ کر پانے، ناقص نظم و ضبط یا ذہنی تنزلی سے جوڑتے ہیں۔

مگر ایسی ہی ایک عادت جسے عام طور پر عجیب سمجھا جاتا ہے، تحقیقی رپورٹس میں اسے ذہانت سے منسلک کیا گیا ہے۔
امریکا نے کم لاگت کروز میزائلوں کی تیاری بڑھانے کی کوششیں تیز کردیں
جی ہاں، واقعی ایسی ایک عادت خودکلامی ہے، جسے لوگ عموماً زیادہ اچھا نہیں سمجھتے۔

تاہم تحقیقی رپورٹس کے مطابق اگر آپ خودکلامی کے عادی ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ پاگل ہیں، بلکہ یہ دیگر افراد کے مقابلے میں زیادہ ذہین ہونے کی علامت بھی ہوسکتی ہے۔

اگرچہ لوگ اس رویے کو عموماً اچھا نہیں سمجھتے، لیکن ایسے شواہد سامنے آئے ہیں جن سے عندیہ ملتا ہے کہ خودکلامی سے دماغ کو فائدہ ہوتا ہے۔ اس سے یادداشت بہتر ہونے، اعتماد میں اضافے اور توجہ مرکوز کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

2012 کی ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ خودکلامی کرنے والے افراد تصاویر میں موجود اشیا کو زیادہ تیزی سے شناخت کرلیتے ہیں۔

اسی طرح 2023 کی ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ خودکلامی اور خود پر قابو پانے یا نظم و ضبط کے درمیان بھی تعلق موجود ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ جو افراد خود سے باتیں کرتے ہیں، وہ اکثر اپنے بارے میں زیادہ بہتر آگاہی رکھتے ہیں۔

تاہم یہ فائدہ اسی وقت حاصل ہوتا ہے جب اعتدال میں رہ کر خودکلامی کی جائے، جبکہ خود پر تنقید کرنے سے اس کے منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

لہٰذا اگر آپ خودکلامی کرنے کے عادی ہیں تو اس پر شرمندہ ہونے کی ضرورت نہیں، کیونکہ یہ بظاہر عجیب عادت تفصیلات کا تجزیہ کرنے میں مدد دینے کے ساتھ ساتھ ذہنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں بھی معاون ہوسکتی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.