اسلام آباد: بجلی مناسب قیمت پر صارفین تک پہنچانے کے لیے مربوط توانائی پلان کی منظوری دے دی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں نیشنل الیکٹریسٹی پلان 2023-2027 میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔
کم کھانے کے باوجود موٹاپے کا شکار بنانے والی عام عادت
اجلاس میں خیبر پختونخوا حکومت اور نیپرا سے مزید مشاورت کی ہدایت کی گئی، جبکہ کابینہ کمیٹی برائے توانائی میں نیشنل الیکٹریسٹی پلان اور پاور سیکٹر کی مالی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔
کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں پاور ڈویژن کی جانب سے نیشنل الیکٹریسٹی پلان 2023-2027 میں ترامیم پیش کی گئیں۔