اسلام آباد: فنانس ایکٹ کے تحت ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے مالی لین دین کی معلومات فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مرکزی ڈیٹا حب کو رپورٹ کرنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
راولپنڈی، اسلام آباد میں موسلادھار بارش، نالہ لئی میں طغیانی، خطرے کے سائرن بجا دیے گئے
ایکٹ کے تحت بڑی مالیاتی لین دین کی صورت میں ٹیکس اور بینکنگ معلومات کا خودکار طور پر تقابلی جائزہ لیا جائے گا، جبکہ معلومات میں عدم مطابقت کی صورت میں کارروائی کی جائے گی۔
فنانس ایکٹ 2026-27 کے تحت بینکوں اور الیکٹرانک منی انسٹی ٹیوشنز (EMIs) کے لیے ایسے اکاؤنٹ ہولڈرز کی مالی معلومات ایف بی آر کے مرکزی ڈیٹا حب کو فراہم کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔