Gas Leakage Web ad 1

ورلڈ اسپیس ویک 2026 اختتام پذیر، گلگت بلتستان کے طلبہ کا راکٹ ٹیکنالوجی پر تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ

0

ڈائریکٹر جنرل سکول ایجوکیشن گلگت بلتستان غلام مرتضیٰ نے ورلڈ اسپیس ویک 2026 کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپارکو گلگت بلتستان نے ورلڈ اسپیس ویک کا انعقاد کرکے طلباء کو سائنسی دنیاں میں آگے بڑھنے کیلئے انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دور سائنس اور ٹیکنالوجی کا دور ہے اس طرح کے پروگراموں کا انعقاد سے گلگت بلتستان کے ذہین طلباء وطالبات کے استعداد کار کو بڑھانے اور آگے بڑھنے کیلئے انتہائی اہم ہیں۔ اس موقع پر سپارکو گلگت بلتستان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپارکو کا ارادہ ہر وقت اس طرح بلکہ اس سے بھی بہترین ایونٹ کا انعقاد کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے اور آئندہ بھی اس طرح کے پروگراموں کا انعقاد کرتا رہے گا جو کہ بچوں کو سائنسی دنیاں میں آگے لانے کیلئے ناگزیر ہیں۔ اس کے علاؤہ انہوں ایونٹ کے اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی، شرکاء اور تمام طلبہ کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (SUPARCO) کے زیر اہتمام گلگت میں بھی ورلڈ اسپیس ویک (WSW) منایا گیا، جس میں گلگت بلتستان کے مختلف سکولوں کے طلباء و طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، طلباء و طالبات نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مختلف قسم کے پوسٹرز اور ماڈلز تیار کئے۔ پوسٹرز اور بینرز کے علاؤہ قدیم آتشیں آلات اور خلائی دوڑ سے لے کر Space Shuttle کے دور اور موجودہ دور کے دوبارہ قابلِ استعمال راکٹس تک راکٹ ٹیکنالوجی کے ارتقاء کو موضوع بنایا گیا۔
واضح رہے کہ امسال ورلڈ اسپیس ویک کا عالمی موضوع “Rocket Revolution” تھا، جس میں راکٹ ٹیکنالوجی کے تیز رفتار ارتقاء اور خلائی تحقیق کے مستقبل کی تشکیل میں اس کے اہم کردار کو اجاگر کرنا مقصود تھا۔ اس تناظر میں گلگت بلتستان کے مختلف سکولوں کے طلباء وطالبات نے بھی اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ ورلڈ سپیس ویک 2026 کی سرگرمیوں میں گلگت بلتستان کے مختلف سکول جن میں آرمی پبلک سکول میناور گلگت، مسلم آئیڈیل ہائر سکینڈری سکول کشروٹ، گرلز ہائی سکول اوشکنداس، شاہین ہائیر سیکنڈری سکول دنیور، روپانی اکیڈمی گلگت، دا اکیڈمی آف ایکسیلنس، ایکسیڈ اکیڈمی اوشکنداس، آغا خان ہایئر سیکنڈری سکول گلگت، پبلک سکول اینڈ کالج جٹیال گلگت، آرمی پبلک سکول اینڈ کالج جٹیال گلگت، بیگم وقار النساء ہائی سکول کشروٹ، ہاسیگوا میموریل پبلک سکول، دا لرننگ اکیڈمی گلگت، دا لرننگ اکیڈمی جٹیال، دالرنینگ اکیڈمی دنیور نے حصہ لیا۔
ورلڈ سپیس ویک 2026 کے اختتام پر پوسٹرز کے مقابلے میں گرلز ہائی سکول اوشکنداس کے طلباء وطالبات نے پہلی پوزیشن، آغا خان ہایئر سیکنڈری سکول گلگت کے طلباء وطالبات نے دوسری جبکہ روپانی اکیڈمی کے طلباء وطالبات نے تیسری پوزیشن حاصل کی اسی طرح ماڈلز کے مقابلے میں آرمی پبلک سکول میناور کے طلباء وطالبات نے پہلی پوزیشن، شاہین ہائیر سیکنڈری سکول دنیور کے طلباء وطالبات نے دوسری جبکہ لرننگ اکیڈمی دنیور کے طلباء وطالبات نے تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ۔
واضح رہے کہ ورلڈ اسپیس ویک کے ذریعے سپارکو کا مقصد پاکستان بھر کے طلبہ، اساتذہ اور خلائی شائقین کو خلائی سائنس اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز سے آگاہی اور عملی طور پر منسلک ہونے کے مواقع فراہم کرنا ہے، جبکہ سائنس دانوں، انجینئرز اور جدت طرازوں پر مشتمل مستقبل کی افرادی قوت کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ وہ ملک کے بڑھتے ہوئے خلائی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.