Gas Leakage Web ad 1

اسلام آباد میں کال سینٹر کے اندر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث 284 غیر ملکی گرفتار، ویزے منسوخ

0

اسلام آباد کے علاقے گلبرگ گرینز میں کال سینٹر کے اندر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث 284 غیر ملکیوں کو گرفتار کرکے ان کے ویزے منسوخ کر دیے گئے۔

Gas Leakage Web ad 2

گلبرگ گرینز سے گرفتار کیے گئے تمام غیر ملکیوں کو 15 روز کے اندر پاکستان سے واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ ان کے نام بلیک لسٹ اور فارنرز کنٹرول لسٹ میں شامل کیے جائیں گے۔
کم کھانے کے باوجود موٹاپے کا شکار بنانے والی عام عادت
گلبرگ گرینز میں واقع پلازہ کو سب جیل قرار دے دیا گیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تاحکم ثانی پلازہ کو سب جیل کا درجہ حاصل رہے گا، جبکہ اس کا انتظام ایف آئی اے کے ذمہ ہوگا۔

ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان کے مطابق تحقیقات کے دوران انتہائی تشویش ناک اور سنگین انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ملزمان لڑکیوں کی جعلی شناخت بنا کر پاکستانی شہریوں سے رابطے کرتے تھے اور مختلف ایپلی کیشنز پر سرمایہ کاری کے نام پر شہریوں کو لوٹتے تھے۔

ڈی جی ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے کئی پاکستانی شہریوں کو مالی نقصان پہنچایا، جبکہ گرفتار غیر ملکیوں کے مقامی سہولت کاروں اور ہینڈلرز کا بھی سراغ مل گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بعض سرکاری اہلکاروں کی ممکنہ معاونت کے پہلو کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.