Gas Leakage Web ad 1

راولپنڈی، اسلام آباد میں موسلادھار بارش، نالہ لئی میں طغیانی، خطرے کے سائرن بجا دیے گئے

0

راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیز بارش کے باعث نالہ لئی کے اطراف خطرے کے سائرن بجا دیے گئے۔

Gas Leakage Web ad 2

سید پور میں 66، گولڑہ میں 52، بوکرہ میں 65، پیرودھائی میں 63، چکلالہ میں 47 اور شمس آباد میں 50 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

مسلسل تیسرے روز ہونے والی موسلادھار بارش کے باعث نالہ لئی میں طغیانی آگئی، کٹاریاں کے مقام پر نالہ لئی میں پانی کی سطح 22 فٹ سے تجاوز کرگئی۔
دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے ہر محاذ پرکامیابی حاصل کی، عطا تارڑ
انتظامیہ کے مطابق گوالمنڈی پل کے مقام پر پانی کی سطح 16 فٹ تک پہنچ گئی ہے، جبکہ تیز بارش کے باعث نالہ لئی کے اطراف خطرے کے سائرن بجا دیے گئے ہیں۔

ریسکیو 1122 نے شہریوں کو محتاط رہنے کے اعلانات شروع کردیے ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں اور بچوں کو برساتی نالوں اور بجلی کے کھمبوں سے دور رکھیں۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے جمعے تک ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارشوں کا الرٹ جاری کر رکھا ہے۔

اسلام آباد، بالائی پنجاب، بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔

فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق دریائے سندھ میں کالا باغ، چشمہ، تونسہ اور گڈو بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، جبکہ ملک کے دیگر دریاؤں میں صورتحال معمول پر ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.