Gas Leakage Web ad 1

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک

0

بلوچستان کے ضلع خاران میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کر کے فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگردوں کو ہلاک اور کئی کو زخمی کر دیا۔

Gas Leakage Web ad 2

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن رد الفتنہ 3 کے تحت خاران کے علاقے لجے میں کارروائی کی گئی۔ ہلاک ہونے والے دہشتگرد لوٹ مار، بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان کے علاوہ ٹارگٹ کلنگ اور خودکش حملوں کی منصوبہ بندی میں بھی ملوث تھے۔

کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے جدید اسلحہ، بڑی مقدار میں گولہ بارود، 2 گاڑیاں اور ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی۔ فورسز نے دہشتگردوں کے تمام ٹھکانے مکمل طور پر تباہ کر دیے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں آپریشن رد الفتنہ 3 کے تحت کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.