Gas Leakage Web ad 1

وانواتو میں شدید زلزلہ، شدت 6.1 ریکارڈ

0

بحرالکاہل کے جنوبی جزیرے وانواتو کے ساحل کے قریب 6.1 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

امریکی زلزلہ پیما مرکز USGS کے مطابق زلزلے کا مرکز ساحلی گاؤں پورٹ اولری سے تقریباً 56 کلومیٹر شمال مشرق میں اور زمین سے 188 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق زلزلے سے ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی خبر نہیں ملی۔ وانواتو کے قدرتی آفات کے محکمے نے بھی سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ زمین روزانہ سینکڑوں بار تھرتھرائی ہے لیکن زیادہ تر جھٹکے اتنے ہلکے ہوتے ہیں کہ ہمیں محسوس نہیں ہوتے۔ صرف کبھی کبھار آنے والے شدید زلزلے بڑے پیمانے پر تباہی کا سبب بنتے ہیں۔

پہلے زلزلوں کی پیمائش کے لیے سیسموگراف یعنی ہلتی ہوئی سوئیوں والے آلات استعمال ہوتے تھے، جبکہ آج کل اس مقصد کے لیے جدید ڈیجیٹل آلات استعمال کیے جاتے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.