انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں 1-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ایمسٹرڈیم میں کھیلے گئے میچ کا آغاز پاکستان کے لیے مایوس کن رہا۔ انگلش ٹیم نے شروع سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا اور میچ کے چاروں کوارٹرز میں گول کیے۔ پاکستان کی جانب سے واحد گول آخری کوارٹر میں افراز نے اسکور کیا۔
پاکستان کی ٹیم 4 مرتبہ کی عالمی چیمپئن ہے اور 8 سال بعد ورلڈ کپ میں شرکت کر رہی ہے۔ موجودہ ایونٹ میں جرمنی اپنے اعزاز کا دفاع کر رہی ہے۔
پاکستان کو گروپ ڈی میں رکھا گیا ہے۔ اس گروپ میں بھارت اور ویلز بھی شامل ہیں۔