Gas Leakage Web ad 1

نادرا نے بنیادی سروسز کی فراہمی مزید آسان بنا دی، اے ٹی ایم طرز کی مشین متعارف

0

نادرا نے شہریوں کو بنیادی سروسز کی فراہمی اب مزید آسان بنادی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

شناختی کارڈ بنوانا ہو، تجدید کرانی ہو یا فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ لینا ہو، نادرا کے مراکز پر لمبی قطار اور اپنی باری کا انتظار اب نہیں کرنا پڑے گا، کیونکہ نادرا ایسی مشین لے آیا ہے جو دکھائی دینے میں تو اے ٹی ایم جیسی ہے لیکن کام آپ کے شناختی کارڈ سے متعلق کرتی ہے۔

کسان کے خاندان سے کھیت میں چھپائے گئے لاکھوں روپے دیمک کھاگئی

فنگرپرنٹ تصدیق میں دشواری کا مسئلہ ختم، نادرا میں فیس بائیومیٹرک تصدیقی سہولت کا آغاز۔

اس مشین کو سیلف سروس کیوسک کہتے ہیں، یعنی اب ہر چھوٹے کام کے لیے کاؤنٹر پر جانے کی ضرورت نہیں۔

نادرا کی جانب سے متعارف کرائی گئی مشین کو استعمال کرنا بھی آسان ہے، پہلے مشین کے سامنے اپنی شناخت کی تصدیق کریں، اسکرین پر مطلوبہ سروس منتخب کریں، پھر مشین آپ کو اگلا مرحلہ بتاتی جائے گی۔

اس حوالے سے ترجمان نادرا سید شباحت علی کا کہنا ہے کہ 65 سے 70 فیصد لوگ ان خودکار مشینوں کے ذریعے بغیر کسی رش کے اپنا کام کراسکتے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.