Gas Leakage Web ad 1

کسان کے خاندان سے کھیت میں چھپائے گئے لاکھوں روپے دیمک کھاگئی

0

بھارت میں ایک کسان کو خاندان سے پیسے کھیت میں چھپانا مہنگا پڑگیا۔

Gas Leakage Web ad 2

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجستھان کے ایک گاؤں میں دلچسپ واقعہ پیش آیا، جہاں کسان نے ایک سال قبل 5 لاکھ روپے میں اپنی زمین کا ایک ٹکڑا فروخت کیا تھا۔ کسان کو خدشہ تھا کہ اس کے بیٹے یہ رقم خرچ کردیں گے، اسی ڈر کے باعث اس نے پیسے گھر میں رکھنے کے بجائے پلاسٹک کے بیگ میں ڈال کر کھیت میں گڑھا کھود کر چھپا دیے۔
پاکستان کا یوکرین تنازع کے سفارتی حل، زیرحراست افراد کے تحفظ پر زور
اس کے بعد کسان پیسے رکھ کر بھول گیا اور کچھ ماہ بعد جب اسے اپنے گھر میں تعمیراتی کام کے لیے رقم کی ضرورت پڑی تو اس نے پورے کھیت کی زمین دیکھ لی، لیکن پیسے نہ مل سکے۔ اس نے گھر والوں کو بتایا تو کسی کو بھی کسان کی بات پر یقین نہ آیا، تاہم گھر والوں نے مل کر پیسے تلاش کرنے کی کوشش کی لیکن ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

ایک سال بعد مون سون کے دوران پیسوں سے بھرا بیگ کھیت میں ہی تیرتا ہوا نظر آیا، جسے کسان نے اپنی فیملی کے ساتھ کھولا تو وہ ہکا بکا رہ گیا، کیونکہ نوٹوں کو دیمک کھا چکی تھی۔ بیگ میں زیادہ تر 500 روپے کے نوٹ تھے جو بری طرح متاثر ہوچکے تھے۔

فیملی رقم لے کر بینک گئی، لیکن بینک نے بھی کسی قسم کی مدد کرنے سے انکار کردیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.