Gas Leakage Web ad 1

صدر کا قدیم مقامی باشندگان کے حقوق، ثقافت کے تحفظ کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

0

قدیم مقامی باشندوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ یہ دن مقامی لوگوں کی خدمات کو تسلیم کرنے، ان کے علم، روایات اور ان طریقوں کو اجاگر کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے جنہیں انہوں نے نسل در نسل محفوظ رکھا اور منتقل کیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کی بھرپور ثقافتی رنگا رنگی میں کیلاش اور شمالی پہاڑی علاقوں کے متنوع باشندے شامل ہیں، جبکہ یہ ثقافتی تنوع گلگت سے گوادر اور میدانی علاقوں سے چولستان اور تھر کے صحراؤں تک پھیلا ہوا ہے۔
آزاد جموں و کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کا تیسرا مرحلہ کل ہوگا
انہوں نے مقامی لوگوں کے حقوق، ثقافت، روایات اور فلاح و بہبود کے احترام کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ان تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے جن کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ قدیمی مقامی باشندوں کے علم کا احترام کیا جائے، ان کی آواز سنی جائے اور انہیں تمام ضروری مواقع اور سہولیات تک رسائی حاصل ہو تاکہ وہ باوقار اور محفوظ زندگی گزار سکیں۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان ثقافتی تنوع اور مقامی روایات کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے اور یونیسکو کے غیر مادی ثقافتی ورثے کے تحفظ کے کنونشن پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے قدیم مقامی باشندگان کے حقوق، ثقافت اور فلاح و بہبود کے تحفظ کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.