آزاد جموں و کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کا تیسرا مرحلہ کل ہوگا
پونچھ ڈویژن کے دو اضلاع کے چار انتخابی حلقوں میں 4 لاکھ 60 ہزار سے زائد ووٹرز کل اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، جبکہ مجموعی طور پر 82 امیدوار میدان میں ہیں۔
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا مکہ باہمی دفاعی معاہدے کے بعد خصوصی نغمہ جاری
ضلع حویلی میں وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور، سابق ممبر کشمیر کونسل خواجہ طارق سعید اور مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار محسن عزیز کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔
انتخابی اور سکیورٹی عملے سمیت پولنگ کا سامان آج شام تک پولنگ اسٹیشنز پر منتقل کر دیا جائے گا۔ ضلع باغ کے تین اور حویلی کے ایک انتخابی حلقے میں کل پولنگ ہوگی۔
الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر کے ترجمان کے مطابق باغ اور حویلی میں انتخابی مہم گزشتہ رات 12 بجے ختم ہوچکی ہے، جبکہ مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد ہر قسم کی انتخابی سرگرمی پر پابندی عائد ہے۔
آزاد جموں و کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل نے کہا ہے کہ سکیورٹی وجوہات کے باعث باغ اور حویلی کی چار نشستوں پر پہلے انتخابی عمل مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق اگلے سات روز میں راولاکوٹ اور سدھنوتی کے لیے انتخابی تاریخ کا اعلان کیا جا سکتا ہے، تاہم امیدواروں کو انتخابی مہم کے لیے مناسب وقت فراہم کرنا ہوگا۔