Gas Leakage Web ad 1

آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام، ڈاکٹر معید یوسف کی طلبہ کیساتھ خصوصی نشست

0

سابق مشیرِ قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کی طلبہ و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام کے تحت پاکستان بھر کے 21 اسٹیشنز پر 6 ہزار 150 سے زائد طلبہ و طالبات شریک ہیں۔
آئی ایس پی آر کا بلوچی زبان میں خوبصورت نغمہ ’’پاک اے وطن‘‘ ریلیز
نشست کے دوران ڈاکٹر معید یوسف نے قومی سلامتی، معیشت اور نوجوانوں کے کردار پر تفصیلی اظہارِ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ معاشروں میں مشترکہ عنصر نوجوان نسل کا مثبت کردار، بلند حوصلہ اور مؤثر شمولیت ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ڈاکٹر معید یوسف کا کہنا تھا کہ جامع قومی سلامتی کا حقیقی تصور ہر شہری کے تحفظ، عزت، سلامتی اور خوشحالی کو یقینی بنانے سے وابستہ ہے۔ پاکستان کا روشن مستقبل نوجوانوں کی سوچ، قابلیت، محنت اور بلند عزم سے ہی ممکن ہے۔

سابق مشیرِ قومی سلامتی نے طلبہ و طالبات کے سوالات کے بھی تفصیلی جوابات دیے اور کہا کہ آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام 2026 طلبہ کی فکری و علمی تربیت اور انہیں بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے ایک اہم اقدام ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.