Gas Leakage Web ad 1

پی ٹی آئی لانگ مارچ! آج شام سے کون کون سے راستے بند کر دیئے جائیں گے؟

0

پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر موٹروے M-1، M-14 اور جی ٹی روڈ کو مختلف مقامات سے ٹریفک کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے 27 ستمبر کے اسلام آباد کی جانب ممکنہ لانگ مارچ کے اعلان کے پیش نظر سیکیورٹی اقدامات کے تحت موٹروے M-1، M-14 اور جی ٹی روڈ کو مختلف مقامات سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
پنجاب حکومت نے 27 ستمبر سے موبائل اور انٹرنیٹ سروسزکی بندش کی درخواست کردی
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق آج شام سے موٹروے M-1 اسلام آباد ٹول پلازہ سے چھچھ انٹرچینج تک دونوں اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔

اس دوران اسلام آباد ٹول پلازہ، فتح جنگ/ترنول انٹرچینج، سنگجانی/AWT انٹرچینج، براہمہ باہتر، برہان، ہزارہ موٹروے انٹرچینج، غازی اور چھچھ انٹرچینج سے ٹریفک کا داخلہ اور خروج معطل رہے گا۔

علاوہ ازیں موٹروے M-14 بھی ہکلہ سے کنڈل تک دونوں اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔ اس کے تحت ہکلہ، فتح جنگ، پنڈی گھیپ، کھڑپہ، تراپ، داؤد خیل، کوٹ بیلیاں، عیسیٰ خیل اور کنڈل انٹرچینج بھی سیکیورٹی کے تحت مکمل طور پر بند رہیں گے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ جی ٹی روڈ (N-5) کو بھی اٹک خورد کے مقام پر دونوں اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے آج شام سے بند کردیا جائے گا تاکہ شہر میں امن و امان کی صورتحال اور سیکیورٹی اقدامات کو برقرار رکھا جاسکے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.